امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول فی گیلن 5 ڈالر سے تجاوز

   

واشنگٹن :امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فی گیلن پٹرول 5 ڈالر سے تجاوز کرگیا۔امریکہ میں پٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن (3.7 لیٹر) سے تجاوز کر گئی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق آج سے امریکہ میں ایک گیلن پٹرول 5.004 ڈالر پر فروخت ہوگا، گزشتہ روز یہ قیمت 4.986 ڈالر تھی۔ایندھن کی بڑھتی قیمتیں صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہیں کیونکہ نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔صدر بائیڈن نے قیمتیں کم رکھنے کے لیے امریکہ کے ذخیرہ کردہ پٹرول سے سینکڑوں بیرل مارکیٹ میں شامل کیا، پٹرول کمپنیوں کو کئی رعایتیں دیں۔