امریکہ کے 2 تعلیمی اداروں میں فائرنگ، 3 ہلاک

   

واشنگٹن : امریکہ کے ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں 2 سیکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے فرارہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ ورجینیا کے کالج میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے کالج کے 2 سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔