نئی دہلی: امریکہ کے نیو جرسی سٹی میں کام کرنے والے ہندوستانی نژاد سافٹ ویئر انجینئر تیج پرتاپ سنگھ ان کی بیوی سونل بیٹے آیوش اور بیٹی آری کی نعشیں ان کے گھر میں خون میں لت پت پائی گئیں۔ جالون کے اورائی میں رہنے والے گھر والوں کو جیسے ہی جوڑے اور بچوں کی موت کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔اطلاع کے بعد لواحقین دہلی میں ہندوستانی سفارتخانہ سے رابطہ کرنے میں مصرو ف ہیں۔ سافٹ ویر انجینئر نیوجرسی سٹی کی پیلنسبورو کمپنی سے وابستہ تھا۔