امریکہ26/11 متاثرین کو انصاف کیلئے کام کرے گا: بلنکن

   

واشنگٹن: ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 14ویں برسی پر، امریکہ نے کہا کہ وہ ممبئی حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہندوستان اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ ہم ظالمانہ کارروائی میں 6 امریکی شہریوں سمیت ہلاک ہونے والے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم 26/11 کے ہولناک حملوں کو 14 سال مکمل کر رہے ہیں، ہم ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوںکے غم میں شریک ہیں۔ بلنکن نے اس اہم اجلاس کو بلانے اور دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی پر ہندوستان کی قیادت کیلئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بلنکن نے کہا کہ وزیر جے شنکر اس اہم میٹنگ کو بلانے اور دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی پر ہندوستان کی قیادت کیلئے آپ کا شکریہ۔ لیکن ہمیں سوگ سے زیادہ کچھ کرنا چاہیے۔