امریکی اداروں پر ہوئے سائبر حملے میں ملوث نہیں:روس

   

ماسکو: روسی خفیہ سروس

SVR

کے سربراہ نے امریکہ کے نو وفاقی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی سینکڑوں کمپنیوں پر ہوئے دی سولر ونڈز نامی سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو رد کیا ہے۔ سولر ونڈز نامی اس سائبر حملے کی ذمہ داری امریکہ اور برطانیہ نے روسی خفیہ ادارے ایس وی آر پر عائد کی تھی۔ ایس وی آر کے سربراہ سیرگئی ناریشکن نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ یہ دعوے ایک بْرے جاسوسی ناول طرز کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا ادارہ یہ حملہ کرتا تو وہ اس پر خوش ہوتے، تاہم وہ دوسروں کی تخلیقی کامیابیوں کو اپنے نام سے موسوم کرنے کے حق میں نہیں۔