واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود ریپبلکن امیدواردوسرے روز بھی پارٹی ارکان کے ووٹ لینے میں ناکام رہے۔گذشتہ روز اسپیکر کے انتخاب کیلئے تین بار ووٹنگ کی گئی، تینوں مرتبہ ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی کو اپنی ہی پارٹی سے سخت گیر قدامت پسند ارکان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔گذشتہ روز تین مرتبہ ووٹنگ کے باوجود اسپیکر کا انتخاب نہ ہونے کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ آج پھر دو بار ووٹنگ کے باوجود اسپیکر کا انتخاب نہ ہو سکا۔گذشتہ روز ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی کی شکست کے بعد آج ووٹنگ سے قبل سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ریپبلکن ارکان سے اپیل کی تھی کہ اپنے باہمی اختلاف پس پشت ڈال کر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے ریپبلکن ارکان سے اپیل کی کہ پارٹی کے امیدوار کیون مک کارتھی کیلئے ووٹ کریں تاہم سابق صدر کی اپیل کے باوجود ریپبلکن کے 20 ارکان نے آج بھی مک کارتھی کی حمایت سے انکار کردیا۔امریکی پارلیمان میں ہونے والے اسپیکر کے انتخاب کیلئے آج بھی دو بار ووٹنگ کی گئی اور دونوں بار کیون مک کارتھی کو اپنی پارٹی سے ہی سخت گیر قدامت پسند ارکان کی مخالفت کا سامنا رہا۔آج ہونے والی ووٹنگ کے دوران کیون مک کارتھی کو ریپبلکن کے 222 ارکان میں سے 201 ارکان کی حمایت حاصل رہی، 20 ارکان نے اپنا ووٹ فلوریڈا سے منتخب ریپبلکن امیدوار بائرن ڈونلڈ کو دیا جبکہ ایک رکن نے ریپبلکن کے دونوں امیدواروں میں سے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔امریکی اسپیکر کا انتخاب: ریپبلکن امیدوار اسپیکر منتخب ہونے میں پھر ناکامدوسری جانب ڈیموکریٹس کے 212 ارکان نے اپنے تمام ووٹ ڈیموکریٹس کے امیدوار حکیم جیفری کو دیے۔واضح رہے کہ امریکی پارلیمان میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئے 218 ووٹ درکار ہیں۔امریکی پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی 212 جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاس 222 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان پہلی ووٹنگ میں اپنا اسپیکر منتخب کرنے میں ناکام ہوا ہو، آخری مرتبہ 1923 میں ایوان نمائندگان پہلی ووٹنگ میں اسپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوا تھا۔
امریکی اسپیکر کے انتخاب کی پانچویں کوشش بھی ناکام
واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میںا سپیکر کے انتخاب کی پانچویں کوشش بھی ناکام ہو گئی، ری پبلیکن پارٹی ایوان میں اکثریت کے باوجود میکارتھی کے نام پر متفق نہ ہو سکی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ووٹنگ میں ری پبلکن کے 20ارکان نے میکارتھی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ڈیموکریٹس کے 212ارکان نے اپنے تمام ووٹ ڈیموکریٹس کے امیدوار حکیم جیفری کو دیے،سپیکر کے انتخاب کیلئے چھٹی بار ووٹنگ ہو گی، امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیلئے 218ووٹ درکار ہیں جبکہ پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی 212جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاس 222نشستیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک صدی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے، 1923میں سپیکر کے انتخاب میں نو بیلٹ اور کئی دن لگے تھے۔