واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی کا دیہی علاقہ ٹی نیک، اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے اس منظر نامے کی جھلک پیش کر رہا ہے جس کا رجحان پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔تقریباً 41,000 نفوس پر مشتمل ٹاؤن ٹی نیک میں دو مسلمان خواتین مقامی عہدوں کیلئے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ٹی نیک کی رہائشیوں کی خاصی تعداد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ امریکہ میں اس سال کے الیکشن میں سینکڑوں مسلم امیدوار وفاقی، ریاستی اور مقامی سطحوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ماضی میں ایک مسلمان ٹی نیک کے میئر رہے چکے ہیں لیکن ابھی تک سٹی کونسل میں منتخب نہیں ہوئی۔ہندوستانی نژاد ریشم خان اس سال سٹی کونسل میں رکن بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ وہ اس مقابلے کو سہل انداز میں نہیں لے رہیں۔ 47سالہ ریشم خان نے کہا کہ الیکشن میں شرکت ان کیلئے مسلم ہونے کی حیثیت سے بہت بڑی ذمہ داری ہے۔