امریکی ایئرپورٹس سے جاریہ سال اب تک 6301آتشیں اسلحے ضبط

   

نیویارک : جاریہ سا امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ضبط کیے گئے آتشین اسلحے کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط تک امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ضبط کیے گئے ا?تشیں اسلحے کی تعداد 6301 ہوچکی ہے جن میں سے 88 فیصد اسلحہ بھرا ہوا تھا۔ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک 6600 کے لگ بھگ ہتھیار ضبط کیے جانے کا امکان ہے، جو تعداد 2021 کے5972 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ایٹلانٹا جارجیا کے ہرٹس فیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ ہتھیار ضبط کیے گئے جبکہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کا فورٹ ورتھ ہوائی اڈہ دوسرے نمبر پر رہا، ٹی ایس اے کے مطابق ہوائی اڈوں پر لائے جانے والے ہتھیار لوگوں کے قیمتی وسائل سے خریدے ہوئے اور کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ریاستوں میں اسلحے سے متعلق قوانین میں بہت فرق ہے تاہم اسلحہ رکھنے کے اجازت نامے کے باوجود جہاز کے مسافروں والے کیبن میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، ٹی ایس اے نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیوں زیادہ لوگوں نے اپنے ساتھ اسلحہ لے جا کر سیکورٹی کلیئرنس کروانے کی کوشش کی۔