واشنگٹن: داخلی محصولاتی خدمات نے امریکی ایوان کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گزشتہ چھ سال کے وفاقی ٹیکس ریکاڈ مہیا کرائے ہیں۔سی این این نے محکمہ خزانہ کے ترجمان کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر دی۔امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ چھ سالوں کے اپنے ریکاڈ حاصل کرنے کے لئے امریکہ کی ہاؤس ویز اینڈ مینس کمیٹی کے سامنے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مسٹر ٹرمپ کی کوششوں کوناکام کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آج کی کاروائی کے ساتھ آئی آر ایس نے کانگریس کو دستاویز مہیا کرانے کے کئے عدالتی ہدایت کا عمل کیاہے ۔ویز اور مینس کمیٹی حال میں ڈیمو کریٹس کی قیادت میں کام کر رہی ہے ۔ جو سالوں سے مسٹر ٹرمپ کے پرائیویٹ اور کارپوریٹ ٹیکس ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔