امریکی حکام کی دلائی لاما سے ملاقات، چین کا احتجاج

   

بیجنگ : امریکی حکام نے نیویارک میں دلائی لاما سے ملاقات کی ہے جس پر امریکہ سے چین نے احتجاج کیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کسی دوسرے ملک کے حکام کی بہانے سے دلائی لاما سے ملاقات کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس معاملے پر چین نے امریکہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام نے نیویارک میں دلائی لاما سے ملاقات کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تبتیوں کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔