امریکی درسگاہوں میں جنگ مخالف ریالیاںبدترین نفرت کا ثبوت : ٹرمپ

   

واشنگٹن: اگلے صدارتی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر امیدوار کے طور پر سامنے آنے والے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں امریکی یونیورسٹیوں اور دوسری درسگاہوں میں اساتذہ اور طلبہ کے جاری احتجاج کا 2017کے سفید فاموں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ احتجاج کے سامنے مونگ پھلی کے چھوٹے دانے کی طرح تھا۔سابق صدر ٹرمپ نے طلبہ کی طرف سے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بالعموم پر امن مظاہرے ہی کر رہے ہیں۔ جبکہ صدر ٹرمپ تھے تو ورجینیا میں سفید فاموں کے مظاہروں کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ مگر اس کے باوجود سابق صدر نے آجکل جاری مظاہروں کو زیادہ سنگین اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بات نیو یارک سٹی میں عدالت میں اپنی پیشی کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارلوٹس ولی تو ایک مونگ پھلی کے چھوٹے دانے کے برابر تھا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج اس کے مقابلے میں بد ترین ہے۔ وہ تو جاری احتجاج کے سامنے کچھ بھی نہیں تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے اس موقف کا اظہار چہارشنبہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی کیا ہے۔