امریکی دفاعی بجٹ پر ٹرمپ نے کیا ویٹو‘ روس اور چین کے لئے اسکو ”تحفہ“ قراردیا

,

   

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روزبڑے سالانہ دفاعی پالیسی بل کو ویٹو کردیا‘ کہاکہ حساس قومی سلامتی اقدامات کے بشمول یہ ناکام ہے اور اس کو روس اور چین کے لئے ایک تحفہ قراردیاہے۔


ان کی صدرات کا پہلا اور واحد تحریر کردہ ویٹو
اس ماہ کے اوائل میں کانگریس نے 2021کا سالانہ قومی دفاعی اتھاریزیشن ایکٹ(این ڈی اے اے) کو منظوری دی تھی۔

ٹرمپ نے مذکورہ این ڈی اے اے کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی کیونکہ اس سے 1996کے قانون کو منسوخ کرنے میں ناکامی ہے جوسوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کو تھر ڈ پارٹی کے لئے سے حفاظت کے لئے ذمہ دار بنایاجاتا ہے اور پولیس کو مواد حاصل کرنے کی آزاد ہوتی ہے۔

کانگریس کوویٹو کی اطلا ع دینے والے ایک پیغام میں کہاکہ ”میرے انتظامیہ نے مذکورہ ایکٹ کی اہمیت کو تسلیم کیاہے جو ہماری قومی سکیورٹی کے لئے ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ قانون حساس قومی سلامتی کے اقدامات کے بشمول ناکام ہے‘ہماری فوجیں اور فوجی تاریخ کے احترام میں ناکام ہے‘ اور میرے انتظامیہ کی جانب سے امریکہ پہلے اور ہماری قومی سلامتی اور خارجی پالیسیوں کی کاروائی کو رکھا اس کے بھی برعکس ہے“۔

سابق میں ٹرمپ نے 740بلین امریکی ڈالر کی قانونی پالیسی پر اعتراض جتایاتھا کیونکہ اس میں وہ قوانین شامل نہیں ہیں جس کے ذریعہ کمیونکشن ڈیفنسی ایکٹ کی دفعہ 230کو منسوخ کیاجاسکتا ہے جو 1996میں بنایا قانون ہے جو ٹیک کمپنیوں جیسے ٹوئٹر او ر فیس بک کو قانون سہارا فراہم کررہا ہے۔

ٹرمپ نے چہارشنبہ کے پیغام میں کہاکہ ہمارے ملک کی ترقی اور تاریخ کی تذلیل کے لئے سیاسی طور پر حوصلہ افزا پہل کا یہ ایک حصہ ہے“


روس او رچین کے لئے ایک تحفہ
ٹرمپ کے ویٹو کو کالعدم کرنے کے سنیٹ اور ایوان دنوں کے پاس دوتہائی اکثریت کے ووٹ کی ضرورت پڑے گی۔ پہلے ہی مذکورہ بل سینٹ میں 84-13سے اور ایوان میں 355-78ووٹ سے منظور کیاجاچکا ہے۔

کانگریس کو منسوخی پر 3جنوری کی دوپہر سے قبل اکثریت ثابت کرنا ہے کیونکہ اس وقت 117 کانگریس کی حلف برداری مقرر ہے۔

اگر کانگریس اس میں ناکام ہوجاتی ہے تو قانون سازوں کو مذکورہ بل کو شروع سے پیش کرنا ہوگا۔مذکورہ ایوان کرسمس کے بعد خصوصی اجلاس میں پیر کے روز ویٹو کو روکنے کی کاروائی کامنصوبہ بنارہا ہے۔