واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی اپنے ہی ملک کی ریاستوں کی تعدادسے متعلق زبان پھسل گئی۔اپنے ایک بیان میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہیلتھ کیئر کو بچانے کیلئے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔تاہم حقیقت یہ ہیکہ امریکہ 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار امریکی صدر جو بائیڈن کی مختلف تقاریب میںزبانی لغزش کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں۔