اوٹاوا: کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اشیاء پر محصولات کے دوسرے مرحلے کو 2 اپریل تک نافذ نہیں کرے گا۔وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ مسٹر لی بلینک نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف میں تاخیر کے اعلان کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکہ نے کن اڈا-امریکہ-میکسیکو معاہدے ( سی یو ایس ایم اے ) کے مطابق کناڈا سے برآمدات پر ٹیرف کو 2 اپریل تک معطل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔نتیجتاً، کینیڈا 2 اپریل تک 125 ارب کناڈیائی ڈالر کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف کا دوسرا دور نہیں لگائے گا، جب کہ ہم تمام محصولات کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔ یہ چھوٹ دونوں ممالک کو ان اشیاء کے لیے دی گئی ہے جو سی یو ایس ایم اے کے تحت آتی ہیں۔