امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

   

کراچی: امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات، غزہ پر اسرائیلی بمباری اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔انہوں ن ے سابق وزیراعظم سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ خاص طورپر مختلف امریکی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام امریکی رہنما دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ڈونالڈ بلوم اور نواز شریف کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، خصوصاً عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔