امریکی سپریم کورٹ میں اسرائیلی کمپنی کی جاسوسی کےمقدمہ سے استثنا کی اپیل مسترد

   

نیویارک : امریکی سپریم کورٹ نے اسرائیل کی جاسوسی آلات بنانے والی کمپنی کی واٹس ایپ کی میسجنگ سروس کے دائر کردہ ایک مقدمے کو’ ڈی ٹریک ‘کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔واٹس ایپ کا دعویٰ ہے اسرائیلی کمپنی کے بنائے گئے آلات کی مدد سے غیر قانونی طور پر واٹس ایپ کے تقریبا 1400 صارفین کے ڈیٹا کا کھوج لگانے کے لیے اس کے صارفین کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔امریکی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں امریکہ کی نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو بھی نہیں چھیڑا ہے۔ جن کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔اسرائیلی کمپنی ، این ایس او’ نے امریکی عدالت سے سے استثنا کی بھی درخواست کی تھی کہ اس کو قانونی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جائیاور ایک ملک کی نمائندہ کے طور پر دیکھا جائے۔ لیکن اس کی یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔جوبائیڈن انتظامیہ نے نے بھی عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ اس اپیل کو مسترد کر دے۔ اس کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ‘ این ایس او ‘ استثنا کا استحقاق نہیں رکھتی ہے۔واضح رہے این ایس او اسرائیلی پیگاسس کی ‘فلیگ شپ پراڈکٹ’ ہے۔ جو دوسروں کے موبائل فونز کے اندر تک گھسنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ تاکہ فون استعمال کرنے والوں کے روابط، گفتگووں کا ریکارڈ اور دیگر سارا ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔