امریکی شہری نے سعودی کرایہ دار طالب علم پر پستول تان لیا

   

نیویارک : امریکہ میں ٹیکساس کے علاقہ ڈینٹن میں امریکی شہری نے سعودی طالب علم سے بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو ٹویٹر پر گردش کرنے کے بعد سعودیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سعودی طالب علم نے امریکی مالک مکان سے تین ماہ کیلئے کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ بد اخلاقی اور لالچی امریکی نے سعودی طالب علم کو نہ صرف تنگ کیا بلکہ اس پر پستول بھی تان لی۔ اس خبر کا احاطہ صرف ایک امریکی اخبار نے کیا اور اس کی تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔ مقامی اخبار ’’ڈینٹن ریکارڈ کرونیکل‘‘ کے سوا اس معاملہ کا کسی اخبار میں تذکرہ نہیں کیا گیا۔ شہر میں سعودی طلباء کیلئے ’’سعودی ان ڈینٹن‘‘ ویب سائٹ سے معاملہ کی وضاحت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے تین ٹویٹس کئے گئے ہیں، ایک ٹویٹ میں سعودی طالب علم کی تصویر شائع کی گئی۔