امریکی صدر کاپولینڈ میزائل حملہ میں روس کے ملوث ہونے کا الزام مسترد

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں ہونے والے میزائل حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کر دیا۔پولینڈ نے میزائل حملے کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور ملٹری یونٹس کو چوکنا رہنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب روس نے پولینڈ میں حملے کا الزام یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کی جانے والی اشتعال انگیزی کا مقصد صورتحال کو خراب کرنا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا ہم معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔تاہم اب امریکی صدر جو بائیڈن نے میزائل حملے میں روس کے ملوث ہونے کا امکان رد کر دیا ہے۔

جی 20اجلاس میں جوبائیڈن سیڑھیوں
پرگرتے گرتے بچے
بالی:امریکی صدر جوبائیڈن انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 سمٹ کے سلسلے میں بالی میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے فورا ہی امریکی صدر کو تھام کر سہارا دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور بالی میں مینگروو کے جنگل کا دورہ کر رہے تھے جب جوبائیڈن سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ایک سیڑھی پر لڑکھڑائے۔ اس دوران وہاں موجود ایک شخص بھی امریکی صدر کو تھامنے کیلئے فورا الرٹ ہوتا ہے تاہم انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے ایسا کرنے پر وہ رک جاتا ہے۔