سیان فرانسیسکو میں بھٹی وکرمارکا کے اعزاز میں ہندوستانی کونسل جنرل کا ڈنر، این آر آئیز کی شرکت
حیدرآباد۔7 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کے اعزاز میں ہندوستان کے کونسل جنرل کے سریکر ریڈی نے سیان فرانسیسکو میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز اور معززین نے شرکت کی ۔ بھٹی وکرمارکا ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ امریکن تلگو اسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد بھٹی وکرمارکا سیان فرانسیسکو پہنچے جہاں ان کا تلنگانہ کے این آر آئیز نے شاندار استقبال کیا۔ ہندوستانی کونسل جنرل کے ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنا اور تجارتی شعبہ میں امریکہ سے تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صنعت کاروں اور این آر آئیز کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس پروگرام میں تلنگانہ کے این آر آئیز کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی ، تعلیم ، ہیلت اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے اور صنعت کاروں کو حکومت کی جانب سے بہتر انفراسٹرکچر سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کئی شعبہ جات میں عالمی اداروں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے۔ انہوں نے ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے ذریعہ نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ کا حوالہ دیا۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ تلنگانہ ویژن 2047 کے تحت ریاست کی معیشت کو 3 ٹریلین ڈالر تک ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے فیوچر سٹی کے ترقیاتی منصوبہ سے این آر آئیز کو واقف کرایا۔1/k
’’تفویض طلاق کا شرعی حکم‘‘ کے عنوان پر جامعۃ المؤمنات میں آج خاتون مفتیات کا اجلاس
حیدرآباد 7 اگست (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ کی خاتون مفتیات کا اجلاس 8 اگست بروز ہفتہ 12 بجے دن بعنوان ’’تفویض طلاق کا شرعی حکم‘‘ ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل جامعۃ المؤمنات کی نگرانی، ڈاکٹر ناظمہ عزیز کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس اجلاس میں جامعۃ المؤمنات کی مفتیات حصہ لیں گی۔ ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم جامعۃ المؤمنات نے خاتون مفتیات سے وقت مقررہ پر شرکت کی اپیل کی۔