امریکی طیارے کے 36 مسافر ہچکولوں کے باعث زخمی

   


واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق ’ریاست ہوائی میں شدید ٹربولینس (ہچکولوں) کے باعث ایک مسافر طیارے میں کم سے کم 36 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔‘ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے تصدیق کی ہے کہ ’ہوائی ایئرلائنز کی فلائٹ کے 35 سے 36 مسافروں کو طبی امداد دی گئی جبکہ 20 کو ہاسپٹل پہنچایا گیا۔امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ ’20 میں سے 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔‘یہ طیارہ فینکس سے ہونولولو جا رہا تھا جس میں 278 مسافر اور عملے کے 10 افراد سوار تھے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’خراب موسم سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا تھا۔‘ہوائی ایئرلائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر جون سنوک نے بتایا کہ ’حالیہ برسوں میں اس نوعیت کا واقعہ پیش نہیں آیا۔‘