امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کا طریقہ کارسوچ لیا ہے : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طے کر لیا ہے امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کیسے دینا ہے۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ اتوار کو شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ حملے میں 30 سے زیادہ فوجی زخمی بھی ہوئییہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردامریکی فوجیوں پر حملین ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ایران پر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔