امریکی فوج کو روس ، چین اور شمالی کوریا سے نیوکلیئر خطرات کا سامنا

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو روس، چین اور شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ اور مربوط نیوکلیئرتنازعات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن نے مارچ میں ایک خفیہ دستاویز کے مواد کی منظوری دی تھی جو کہ خفیہ جوہری حکمت عملی جو چینی خطرے پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے پر مبنی تھی۔خبر میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے مارچ میں پہلی بار چین کی نیوکلیئر ٹیکنالوجیز اور اسلحہ میںتیزی سے توسیع پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے امریکی حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دیا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر نے امریکی فوج کو ممکنہ تیاریوں کی ہدایت کی ہے خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی البتہ دعویٰ کیاگیا کہ نیوکلیئر تعیناتی گائیڈ نامی حکمت عملی میں روس، چین اور شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ مربوط جوہری تنازعات کے خلاف تیاری کرنے کے منصوبے ہیں۔خبر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دستاویز کی کوئی الیکٹرانک کاپی نہیں ہے جسے ہر 4 سال بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، یہ ایک انتہائی خفیہ راز ہے جس کی پرنٹ شدہ کاپیاں صرف چند قومی سلامتی کے اہلکاروں اور اعلیٰ کمانڈروں کو دی گئی تھیں۔