امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورۂ جاپان

   

واشنگٹن 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ اینڈریا تھامپسن اس ہفتے چین میں P5گروپ مذاکرات کے بعد جاپان کے دورے پر جائیں گی۔یہ اطلاع وزارت خارجہ نے دی ہے ۔وزارت کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلحہ کنٹرول اور بین الاقوامی سیکورٹی معاملات کو سنبھال رہی اینڈریا ایل تھامپسن 30جنوری سے یکم فروری کے درمیان چین اور جاپان کا دورہ کریں گی۔ تھامپسن جاپان میں سینئر سرکاری افسران کے ساتھ دفاع، تجارت اور نیوکلیئر عدم پھیلاؤ شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گی۔ بیان میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور جاپان کے بنیادی ڈھانچے کے پیش نظر منصوبوں اور علاقے میں دیگر کثیر جہتی اقتصادی اور سیکورٹی اقدامات سمیت انڈو پیسفک حکمت عملی پر تال میل جاری رکھے گا۔ تھامپسن بیجنگ میں جاریہ سال کے P5 کانفرنس میں شرکت کرنے والے امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ اس کانفرنس میں برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ کانفرنس کے دوران محترمہ تھامپسن سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں بھی کریں گی۔P5 گروپ میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔