امریکی وزیر دفاع ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

واشنگٹن : مثانے کی تکلیف میں مبتلا امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ پینٹاگون کے مطابق، آسٹن کو والٹر ریڈ انٹرنیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ توقع ہے لائیڈ آسٹن رواں ہفتے ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔امریکی وزیرِ دفاع کو 11 فروری کے دن مثانے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے، انہیں سرطان کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔امریکی وزیرِ دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔