امریکی وفاقی ادارے بڑے سائبر حملے کا ہدف، انٹلیجنس ایجنسیاں

   

واشنگٹن: امریکی انٹلیجنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہیکہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر کئی وفاقی اداروں پر ہونے والا سائبر حملہ اب بھی جاری ہے۔ آف بی آئی، سائبر سکیورٹی آنڈ انفرا سٹرکچر سکیورٹی ایجنسی اور نیشنل انٹلیجنس نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ سائبر حملے سے اس وقت بھی نمٹا جا رہا ہے۔ اس حملے میں دو امریکی کمپنیوں کو مرکزی ہدف بنایا گیا اور یہ کئی ہفتوں سے جاری تھا۔ دونوں کمپنیوں نے الزام عائد کیا ہیکہ اس حملے میں روسی حکومت کے حمایت یافتہ ہیکر گروپ ملوث ہیں۔