امریکی کانگریس میں‘ کشمیر معاملہ میں ماہر ین کی گواہی‘ ڈاکٹر نتاشا کول۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ امریکہ کانگریس میں کشمیر معاملہ پر سنوائی کے دوران ماہرین کی گواہی میں ڈاکٹر نتاشا کول نے جموں اور کشمیر میں ارٹیکل370کی برخواستگی کے بعدجن حالات کا کشمیری عوام سامنا کررہی ہے اسکی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے اپنی گواہی میں آر ایس ایس کا بھی ذکر کیا اور نیویارک ٹائمز میں شائع ایک اداریہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ”آر ایس ایس جو بی جے پی کی نظریاتی سرپرستی کرتی ہے‘ وہ ہندوستان کو ایک ہندو راشٹرا بنانے کا سونچ رکھتی ہے“۔

ڈاکٹر نتاشا کول نے اپنی گواہی کے لئے مقرر وقت پر اپنی بات کرنے کی کوشش کے دوران اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ جموں او رکشمیر میں جس قسم کے حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ آر ایس ایس کی ہندو راشٹرا کی سونچ کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر نتاشا نے کشمیر میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بربریت کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ 1944کے کشمیری قوانین میں خواتین کو سب سے زیادہ خود مختار بنایاگیاتھا مگر اس کے بعد سے مسلسل کشمیری خواتین کے ساتھ ظلم وستم کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے۔

پیش ہے نتاشا کو ل کی گواہی پر مشتمل ویڈیو جو ان دنوں سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہورہا ہے۔

YouTube video