املی بن ڈمپنگ یارڈ میں حادثہ، دو مزدور ہلاک

   

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) املی بن ڈمپنگ یارڈ میں پیش آئے حادثہ میں 2 مزدور ہلاک ہوگئے ۔ کچرہ سے لدی گاڑی کو خالی کرنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں ڈرائیور اور بلدیہ کا ملازم ہلاک ہوگئے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 56 سالہ عارف الدین ساکن جہاں نما اور 35 سالہ حاجی خان ساکن دودھ باؤلی ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عارف الدین جو ملک پیٹ ڈیویژن پانچ میں کام کرتا تھا آج روزانہ کے معمول کی طرح آوٹ سورسنگ پر خدمات انجام دے رہے بلدیہ کے ڈرائیور حاجی خان کے ہمراہ کچرہ کی گاڑی لیکر املی بن پہونچا ۔ ڈمپنگ یارڈ میں گاڑی خالی کرنے کے دوران پیش آئے مشتبہ حادثہ میں گاڑی الٹ گئی اور دونوں کچرہ اور گاڑی کے انبار میں دب کر ہلاک ہوگئے ۔ افضل گنج پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔