امن کیلئے مصر کے امریکہ، اسرائیل اور فلسطینی گروپوں سے رابطے

   

قاہرہ : ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصری سیکورٹی حکام نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے فیصلے کے بعد اسرائیل سے رابطہ کیا اور بتایا ہے کہ موجودہ اسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں مصری وفود کے غزہ اور تل ابیب کے دورے ملتوی ہوسکتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مصر نے امریکہ، اسرائیل اور فلسطین کے دھڑوں کے ساتھ امن کے لیے وسیع رابطے کیے ہیں۔ مصر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل شہریوں اور رہائشی شہروں کو نشانہ نہ بنائے۔ العربیہ اور الحدیث کے ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ثالثوں کو آگاہ کیا کہ فوجی کشیدگی کا انحصار دھڑوں کے ردعمل اور راکٹ فائر کیے جانے کی حد تک ہے۔یہ اس وقت سامنے آیا جب فلسطینی دھڑوں نیثالثوں کو مطلع کیا کہ وہ اپنی قیادت کے قتل یا انہیں کوئی بھی نقصان پہنچائے جانے کی صورت میں کسی بھی ہدف کا جواب دیں گے۔جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں مسلسل حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پٹی کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان مقامات میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات اور کئی سرنگیں بھی شامل ہیں۔