امپیکٹ پلیئر ہندوستانی آل راؤنڈرس کے لئے نقصاندہ

   

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی پی ایل کے ‘امپیکٹ پلیئر’ اصول کے بڑے حامی نہیں ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے جیسے کرکٹرز کو اپنی بولنگ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ دے کر ملک کے آل راؤنڈرزکو نقصان پہنچا رہا ہے۔ 2023 کے سیزن میں متعارف کرایا گیا ‘امپیکٹ پلیئر’قاعدہ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کو میچ کے تقاضوں کے مطابق اپنی اپنی اننگز کے دوران ایک کھلاڑی بیٹر یا بولر کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس نے کئی سوالات اٹھائے ہیں کیونکہ دوبے جیسے کسی آل راؤنڈرکو ان کی فرنچائز چنئی سوپرکنگز نے صرف پاور ہٹرکے طور پر استعمال کیا ہے۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نظام میں سیون بولنگ آل راؤنڈرکی جگہ کے لیے تنازعہ میں ہونے کے باوجود اس نے اپنے میڈیم فاسٹ بولرکو بولنگ نہیں کرائی ہے۔