امیتابھ بچن اور ابھیشیک کورونا پازیٹیو، شریک دواخانہ

,

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے میگااسٹار امیتابھ بچن اور ان کے فرزند ابھیشیک ہفتہ کو کورونا وائرس کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے اور دونوں کو دواخانے میں شریک کیا گیا ہے۔ ہفتہ کی رات دونوں نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ وہ جاریہ وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ کورونا وائرس کی علامتیں پائے جانے پر انہوں نے ٹسٹ کروایا جو مثبت برآمد ہوا۔ تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں اور وہ ناناوتی ہاسپٹل میں اچھی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ امیتابھ بچن نے مشورہ دیا کہ گزشتہ 10 یوم میں جو کوئی ان سے رابطہ میں رہے، وہ بھی کورونا ٹسٹ کروالیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پوری فیملی اور اسٹاف کے بھی کورونا ٹسٹ کرائے جارہے ہیں۔