امیتابھ کے لیور کا 75 فیصد حصہ خراب صرف 25 فیصد پر وہ زندہ ہیں

   

میگا اسٹار امیتابھ بچن ہیپاٹائٹس بی وئرس سے متاثر لوگوں کے لئے سماج میں بڑھتی مشکلوں سے مایوس ہیں۔ حال ہی میں انہو ںنے ممبئی میں ایک ایونٹ میں کافی سنجیدگی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی ہیپاٹائٹس بی کے مریض ہیں۔ اور اس بیماری کی وجہ ان کے لیور کا 75 فیصدی حصہ خراب ہوچکا ہے۔ آج وہ صرف 25 فیصد لیور پر زندہ ہیں۔ بگ بی نے کہا اس بیماری کی وجہ سے جو برتاو لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مجھے بہت تکلیف دیتا ہے۔ مجھے پتہ چلا کہ اس کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا خواتین کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ بہت سے ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پتہ چلا کہ آپ کے جسم میں یہ وائرس ہے تو ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا جبکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا لیور 12 فیصدی بھی ٹھیک ہے تو لوگ زندہ رہ سکتے ہیں۔ میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی کام میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ میں کام کرتا ہوں ایک سیدھی سادھی زندگی گذاررہا ہوں جہاں بھی بلایا جاتا ہے میں وہاں جاتا ہوں۔