امتیھی۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو کسان جو ریلوے لائین پر گہری نیند سورہے تھے انہیں جمعہ کے دن ایک تیز رفتار ٹرین کچلتی ہوئی گزرگئی۔ یہ واقعہ لکھنو۔وارناسی ریلوے لائین پر اشرف پور گائوں کے شیوارتنا گنج میں پیش آیا۔ 38 سالہ اجئے شنکر شکلا اور 38 سالہ راجا رام پاس انگوری گائوں کے رہنے والے تھے اور وہ اپنے کھتیوں کی آبیاری کے لیے صبح سویرے اشرف پور آئے تھے اور تھکن کے مارے اپنے کھیتوں سے متصل ریلوے لائین پر گہری نیند سوگئے اور ایک تیز رفتار ریل ان پر سے گزر گئی۔ یہ باتیں ایک پولیس عہدیدار نے بتائی۔