امیت شاہ آج جبل پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

,

   

جبل پور، 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ِ داخلہ امت شاہ آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) پر مبنی منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔مسٹر شاہ دن میں تقریبا ایک بجے یہاں تاریخی گیریسن گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی چکی ہے ۔مسٹر شاہ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان خصوصی طیارے سے یہاں ڈمنا ہوائی اڈے پہنچیں گے ۔ ان کا استقبال بی جے پی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اسمبلی میں حزب ِ اختلاف کے لیڈر گوپال بھارگو کریں گے ۔