امیت شاہ نے’ بی جے پی پریوار‘‘ کی مہم 12فبروری کو گجرات سے شروعات

,

   

پیر کے روز اپنے بیان میں کہاکہ مہم کے حصہ کے طور پر بی جے پی صدر احمد آباد میں اپنے مکان پر بی جے پی کی پرچم کشائی کریں گے۔

احمدآباد۔ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر بی جے پی صدر امیت شاہ ’’میرا پریوار بھاجپا پریوار‘‘کے عنوان پر منگل کے روز قومی سطح کی مہم شروع کریں گے تاکہ رائے دہندوں تک رسائی ہوسکے۔

پیر کے روز اپنے بیان میں کہاکہ مہم کے حصہ کے طور پر احمد آباد میں اپنے مکان پر بی جے پی کی پرچم کشائی کے بعد کی۔بی جے پی کی منشاء ہے کہ وہ رائے دہندوں کے گھر وں پر پارٹی پرچم لہراتے ہوئے اس کو ایک بڑی مہم میں تبدیل کریں گے

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کے گجرات انچارج اوم ماتھر ‘ ریاستی صدر جیتو واگھانی‘ چیف منسٹر وجئے روپانی اور ان کے نائب نتین پٹیل بھی اس موقع پر موجودرہیں گے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے اڈیٹورم سے مہم کی شروعات ہوگی‘ جہاں پر بی جے پی صدر لوک سبھا الیکشن جس کا انعقاداسی سال اپریل مئی میں ہوگا‘ کی تیاری میں لگے ہوئے پارٹی ورکرس سے خطاب کریں گے۔

بعدازاں بی جے پی صدر پنچ محل کے لئے گودھرا‘ دھاوڈ اور چوٹا ادوئے پور لوک سبھا سیٹوں پر پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔مذکورہ تین لوک سبھا سیٹوں کے انچارج‘ کارکن ‘ موجودہ اراکین اسمبل علاقے کے اراکین پارلیمنٹ بھی اس اجلاس میں شریک ہونگے ۔