امیت شاہ نے وڈ نگر سے وارنسی تک بائیک ریلی کو جھنڈی دکھائی

   

وڈ نگر (گجرات)، 17 ستمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سیاسی افق کا ستارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی 25 سالہ عوامی زندگی کو غریبوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کے باعث تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔شاہ وزیر اعظم کے 76ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ‘وڈ نگر سے وارانسی’ تک موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا نے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ بی جے پی کی جانب سے ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے تحت ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے پیغام کے ساتھ مودی کی جائے پیدائش سے نکالی گئی یہ موٹر سائیکل ریلی مودی کی 25 سالہ عوامی زندگی کی کامیابیوں کو عام کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی ذات یا خاندانی پس منظر کے بغیر بھی مودی محنت، لگن اور فرض شناسی سے ملک کے سیاسی آسمان پر روشن ستارے کی طرح چمک رہے ہیں۔