امیت شاہ کا آج شخصی دورہ گجرات

   

احمدآباد 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ و قومی صدر بی جے پی امیت شاہ ایک روزہ شخصی دورے پر چہارشنبہ کے دن گجرات پہونچیں گے۔ وہ ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار گجرات کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ دن گزاریں گے۔

گجرات میں دفعہ 370 پر ورکشاپ
احمدآباد 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت جمعرات کے دن دستور ہند کی دفعہ 370 کے موضوع پر بی جے پی قائدین کا ایک ورکشاپ منعقد کریں گے۔ مرکز نے حال ہی میں جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کے بارے میں دستور ہند کی اِس دفعہ کو منسوخ کردیا ہے۔