امیت شاہ کا مجوزہ دورہ نظام آباد

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے رواں مہینہ کے اواخر میں تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ تلنگانہ میں ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات کیلئے تنہا مقابلہ کرے گی۔ لکشمن نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ اس ماہ نظام آباد اجلاس میں حصہ لیں گے۔ بی جے پی نے تلنگانہ کے 17 لوک سبھا حلقوں کو چار منطقوں میں تقسیم کیا ہے۔ اور نظام آباد بھی ایک منطقہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور کرناٹک کے سابق وزیر اروند لمباویلی تلنگانہ میں الیکشن انچارج ہوں گے۔ لکشمن نے کہا کہ ان کی پارٹی 12 مارچ تک عوام تک پہنچنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کی ہے۔ اس دوران پارٹی کی مشنری کو بوتھ کی سطح پر مستحکم بنایا جائے گا۔