اناج کی برآمد کے معاہدے پر اردوغان۔ زیلنسکی کا تبادلہ خیال

   

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اناج کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کے صدر کے دفتر نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق، فون پر مسٹر اردوغان نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کے لیے “تعمیری نقطہ نظر” کے لیے مسٹر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا، مسٹر اردوغان نے مسٹر زیلنسکی سے ممکنہ جنگ بندی، اناج کے معاہدے میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے پر مثبت مفاہمت پر غور کرنے کو کہا۔ایک دن پہلے ، ترکی کی جانب سے منعقدہ چوطرفہ بات چیت کے بعد مسٹر اردوغان نے بحیرہ اسود اناج کے معاہدے کو 19 نومبر سے 120 دنوں کے لئے بڑھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی کو روس اور یوکرین نے تنازعہ کے درمیان اناج اور کھاد کی برآمدات پر ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ایک دستاویز پر دستخط کیے ۔