انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ضابطہ اخلاق کا نفاذ

   

جلسہ ، جلوس ، ریالیوں پر پابندی،کلکٹر و پولیس کمشنر کی صحافیوں سے بات چیت

نظام آباد :17؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، پولیس کمشنر مسٹر کملیشور و دیگر عہدیداروں نے آج کلکٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے انتخابی اعلامیہ کے اجرائی کے ساتھ ہی ضلع میں ضابط اخلاق کی عمل آوری شروع ہوچکی ہے اور 6؍ جون تک یہ جاری رہے گی ۔انہوں نے بتایا کہ 18؍ اپریل کے روز اعلامیہ کی اجرائی ہوگی اور 25؍ اپریل سے پرچہ نامزدگی حاصل کی جائے گی ، 26کے روز جانچ پڑتال ، 29 کے دن دستبرداری اور 13؍ مئی کے روز رائے دہی ، 4؍ جون کے روز رائے شماری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمتونے کہا کہ 2019 ء میں رائے شماری کرسچن میڈیکل کالج ڈچپلی میں کی گئی تھی اس سال بھی نظام آباد ضلع کے 6 اسمبلی حلقہ کے علاوہ جگتیال ضلع کے کورٹلہ ، جگتیال کی رائے شماری بھی کرسچن میڈیکل کالج میں کی جائے گی ۔ 2019 ء میں جگتیال ضلع کے کورٹلہ اور جگتیال کی رائے شماری جگتیال میں کی جائے گی لیکن اس مرتبہ مکمل رائے دہی کی جارہی ہے ۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد کسی قسم کے جلسہ ، جلوس ، ریالیاں نہیں کی جاسکتی ہے اس پر پابندی عائد کی گئی ہے جلسوں کیلئے بالخصوص انتخابی جلسوں کیلئے قبل اجازت لینا ناگزیر ہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایتوں کے مسائل کے حل کیلئے این سی سی سروے لینڈ ٹیمس ، فلائنگ اسکواڈ ، ایم سی سی کمیٹیاں قائم کی گئی ہے ۔ نوڈل آفیسرس کا تقرر کیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کیسس درج کئے جائیں گے ۔ انہون نے بتایا کہ عوام راست طور پر 1950 ٹول فری نمبر پر شکایت کرسکتے ہیں اسی طرح الیکشن کمیشن سی ویژل ایپ کو بھی دستیاب رکھا ہے ۔ فوٹوز ، ویڈیوز راست طور پر الیکشن کمیشن کو روانہ کرسکتے ہیں ضلع میں انٹلیجنس کمیٹی قائم کی گئی ہے 85 سالہ افراد کیلئے گھر بیٹھے رائے دہی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ضلع میں 8 ہزار عملہ الیکشن کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے بتایا کہ ضلع میں حساس مقامات پر خصوصی نگا ہ رکھتے ہوئے زائد فورس تعینات کیا گیا ہے اور 18 چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ ایم ایچ آر بی ریاستی چیک پوسٹ ہے تو 6 بین اضلاعی چیک پوسٹ ہے ان کے علاوہ مزید 8 چیک پوسٹ کے ذریعہ تنقیح کی جارہی ہے ۔ 50 ہزار سے زائد رقم رکھنے کی صورت میں ضبط کی جائے گی ۔ بغیر ثبوت کے رقم ساتھ نہ لے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر بغیر ثبوت کے رقم لے جایا گیا تو اسے ضبط کرتے ہوئے گری ہنٹس کمیٹی کو حوالے کیا جائیگا۔ ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر انکیت کرن کمار ، ٹرینی آئی پی ایس چیتنیا ریڈی ، ٹرینی آئی اے ایس کرن مائی ، و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔