انتخابی نتائج الٹنے کی سازش کی گئی: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن 2020 کے نتائج سے متعلق ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الیکشن 2020 کے نتائج الٹنے کی سازش کا الزام ہے، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی ہے، ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعوے پردلائل کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران ٹرمپ کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل رہیگی۔واضح رہے کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نیکیس کی سماعت مارچ میں کرنیکی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ اگست 2023 کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم پر عائد کی گئی تھی۔ فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔