انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب توفیق بن داویلہ المعروف توفیق پہلوان کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم محرم بروز جمعرات بعد نماز ظہر آصفیہ مسجد پرانی حویلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل ہائی کورٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790397786 ۔ 7013483971 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید امیر ولد جناب سید مصطفی سابقہ ملازم ایچ ایم ٹی بیرنگس مولا علی کا بہ عمر 70 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر بروز جمعہ 21 جولائی مسجد عمر فاروق حیدر گوڑہ نزد سی ڈی آر ہاسپٹل ادا کی جائے گی اور تدفین کبری قبرستان کال پبلک اسکول عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550481696 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زاہد النساء بیگم اہلیہ جناب محی الدین خان کا مختصر سی علالت کے بعد چہارشنبہ 19 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 20 جولائی بعد نماز ظہر مسجد شاہ معظم شہید بی بلاک سعیدآباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد بخاری شاہ روبرو قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان سیف اللہ خاں اور عبداللہ خاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849469276 پر ربط کریں ۔۔