انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید عبدالقادر (ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سابقہ ) ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر آفس کھمم ، ولد جناب سید اسد علی مرحوم کا بروز منگل 25 جولائی 2023 کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد منیار پیٹ عیسیٰ میاں بازار میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد منیار پیٹ عیسیٰ میاں بازار میں 27 جولائی جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885023806 ۔ 9849270004 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید وسیم احمد ولد جناب سید احمد مرحوم ساکن چھاونی ناد علی بیگ کا 25 جولائی کو بعمر 47 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نرخی چھاونی ناد علی بیگ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی بعد نماز عصر مسجد نرخی چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9030977480 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد لیاقت علی ولد جناب محمد عثمان علی ساکن فرح کالونی سعید آباد کا 24 جولائی 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل 25 جولائی کو مسجد قباء فرح کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت اجالے شاہؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9959747914 پر ربط کریں۔