انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : حکیم محمد رضی الدین جراح عرف قادر پاشاہ ولد الحاج حکیم محمد یوسف الدین جراح مرحوم کا طویل علالت کے بعد بروز منگل 9 جنوری 2024 کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شجاعت خاں بیدواڑی بیگم بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بیدواڑی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866756990 ۔ 8686586242 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ شاکر احمد ( فٹنس ٹرینر ) ولد جناب شیخ غیاث الدین مرحوم ساکن مراد نگر کا بعمر 34 سال 9 جنوری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی کمہارواڑی آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 11 جنوری بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی کمہارواڑی آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581100590 ۔ 8179655940 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد مسیر ولد محمد طاہر ساکن اولڈ ملک پیٹ پانی کی ٹانکی کا بروز چہارشنبہ 10 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 10 جنوری 2024 کو بعد نماز ظہر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ پانی کی ٹانکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چندا صاحب چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون : 9247246179 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ناصر الدین ادریس عرف ھادی ولد جناب محمد اقبال الدین مرحوم کا بعمر 45 سال /10جنوری 2024 کو 9بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ ‘ پرنس باڈی گارڈ لین ‘ ریس کورس روڈ میں /11 جنوری (جمعرات) کو بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی ۔ نماز ظہر 1بجکر 20 منٹ پر مقرر ہے ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے کلیم الدین الیاس :9391384360 ‘ ڈاکٹر ذاکر :9393773210 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ عائشہ بیگم کا مختصرسی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں 10 جنوری 2024 کو دوپہر 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جنوری کو مسجد حکیم میر وزیر علی بہادر پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ عبداللہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701312238 ۔ 8179972384 پر ربط کریں ۔۔