انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب منصور علی خاں ولد جناب حسین علی خاں ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادر الدولہ میں کل بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد قادر الدولہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978939886 پر ربط کریں۔۔
٭٭ الحاجہ خواجہ ممتاز بیگم زوجہ محمد عباس علی مرحوم کا جمعہ کی اولین ساعتوں میں حالت نیند میں بعمر 95 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر النساء بالمقابل درگاہ کملی والے شاہ صاحب ؒ دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان کوٹلہ احسن اللہ خان ناگا باؤلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948277601 یا 8179847580 پر ربط کریں۔

ہیوسٹن ٹیکساس میں انتقال
حیدرآباد۔ 19۔ اپریل ( راست ) محترمہ عابدہ مْنیر زوجہ جناب فضل مْنیر سابق ملازم بورڈ آف انٹر میڈیٹ بنت غلام مصطفی خان کا بہ عمر 72 سال ہیوسٹن ۔ ٹیکساس ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا نماز جنازہ آئی سی جی ایچ مسجد حمزہ مشن بنڈ ادا کی گئی اور تدفین آئی سی جی ایچ سمیٹری اسٹوکس روڈ والیر میں عمل میں آئی۔ پسماند گان میں ایک فرزند فیصل مْنیر حال مقیم نیویارک اور 5 دختران حال مقیم امریکہ شا مل ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 19177744786+ یا 9700971582 پر ربط پیدا کریں۔