انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (راست) الحاج محمد عبدالسمیع خان ولد جناب عبدالرحمن خان مالک سمیع کامپلکس جوبلی ہلز حیدرآباد جو سینئر منیجر ایل آئی سی آف انڈیا، سکینہ ولا نمبر 124 رچھمنڈ ولا، سن سٹی کا 20 اپریل ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر سن سٹی میں 22اپریل پیر کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ ان کے دو فرزندان امریکہ سے روانہ ہوچکے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9704879534 یا 8897556793 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 20؍ اپریل(راست) نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب محمد علی ولد جناب میر غضنفر علی مرحوم کا جمعہ 19؍ اپریل کو کیلیفورنیا امریکہ میں مقامی وقت کے مطابق 30-4 بجے سہ پہر انتقال ہو گیا ۔ مرحوم مشہور زمانہ ’’منھاج العربیہ‘‘ کے مصنف حضرت علامہ پروفیسر سید نبی حیدرآبادی علیہ الرحمہ کے نواسے تھے اور گزشتہ 30 سال سے امریکہ میں مقیم تھے، نماز جنازہ پیر 22؍ اپریل کو بعد نماز ظہر اسلامک سوسائٹی آف آرنج کاؤنٹی، گارڈن گروو CA میں ادا کی جائے گی اور تدفین ویسٹمنسٹر سیمیٹری میں ہو گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908390125 یا 9885644910 پر ربط کریں۔