حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب حکیم احمد علی ولد حکیم عبدالوہاب مرحوم کا 18 مارچ 2026 بروز چہارشنبہ کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عرفات ، دامتاویٹہ نلگنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین نزد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 19 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032101010 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید فاضل عرف فاضل ولد جناب سید حیدر مرحوم ساکن عنبر پیٹ کا 14 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید شاہ جمال الدین قادری حسنی الحسینی قادر باغ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000230296 ۔ 8341370057 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سلیم النساء بخش زوجہ ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش ساکن انڈیا ہاوس پریس کالونی، سعیدآباد، کا 18 مارچ 2026ء چہارشنبہ کی صبح بوقت فجر بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھیں۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 6 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجد النور (مدرسہ فیض العلوم،سعیدآباد) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ، متصل مسجد یکخانہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے 9849041220، 7799444433 پر ربط کریں ۔
فلوریڈا امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید محمد اشفاق عرف عامر ولد جناب سید سعید ساکن کالا پتھر کا 17 مارچ 2026 کو فلوریڈا امریکہ میں سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جناب علی گتمی کے بھانجہ ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703089084 پر ربط کریں ۔۔