حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد یوسف حسین کی زوجہ محترمہ نزہت سلطانہ ( دختر ، جناب محمد ہاشم علی مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر انوارالعلوم اسکول ، نامپلی ) ساکن ٹولی چوکی ، سات گنبد روڈ کا بعمر 69 سال ، طویل علالت کے بعد 20اکٹوبر 2026 کی علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلامک سنٹر ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ ، ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032597883 ۔ 8019640196 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شہزادہ غوث اعظم نبیرۂ سید موسیٰ قادریؒ سید شاہ موسی قادری المعروف اکبر پاشاہ کا مختصر سی علالت کے بعد 20 اکتوبر کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 اکتوبر منگل بعد نماز ظہر مسجد درگاہ موسی قادریؒ میں بعد نماز ظہراداکی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران موجود ہیں۔ مرحوم، حضرت میرطاہر علی قادری موسوی طاہرؔؒ کے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9866250767، 9133052609 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ جناب عتیق پاشا فرزند محمد احسان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، مہاراجہ گروپ کے محمد شفیق کے چھوٹے بھائی تھے ،نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد وزیر علی ، فتح دروازہ میں ادا کی گئی۔مزید تفصیلات کے لئے 9966412150 پر ربط کریں ۔۔