انتقال

   

حیدرآباد۔ 25 اپریل (راست) جناب انور ادیب مرحوم ایڈیٹر ’’کرنٹ نیوز سرویس‘‘ اور جناب خواجہ قیوم انور ایڈیٹر ’’ٹی نیوز اُردو‘‘ کے حقیقی چھوٹے بھائی جناب خواجہ قدیر انور کا آج دبئی میں انتقال ہوگیا۔ خواجہ قدیر انور سیول انجینئر تھے اور گزشتہ چند برسوں سے علیل تھے۔ دبئی کے خانگی ہاسپٹل میں علاج کے دوران آج صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین دبئی میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے جناب قیوم انور سے فون نمبر 9849034786 پر ربط پیدا کریں۔