انتقال

   

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی معروف شخصیت جناب ناصر خان ولد جناب محمد الیاس مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ جناب ناصر خان نے حیدر آباد میں مقامات مقدسہ کی متبرک آثار کی زیارت کے اہتمام کی ابتداء کی تھی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون 7799614844 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔