انتقال

   

جناب شیخ ابوبکر جنرل سکریٹری
انڈو عرب لیگ کا انتقال
حیدرآباد :۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ علی آباد کی مشہور و معروف شخصیت جناب شیخ ابوبکر جنرل سکریٹری انڈو عرب لیگ و سینئیر سب ایڈیٹر رہنمائے دکن کا 70 سال کی عمر میں اچانک ان کی قیام گاہ واقع علی آباد میں 13 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور علی آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن کے خاص رفیق تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8519921682 ۔ 9848581953 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حامد محی الدین ولد جناب احمد محی الدین مرحوم موظف الیکٹرک سٹی ڈپارٹمنٹ نلگنڈہ کا انتقال ہوگیا ۔ وہ 79 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا راہول کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 3 دختران و اہلیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700479709 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شجیع الدین صفدر ولد جناب سید اعجاز حسین مرحوم حیدرآباد سٹی پولیس ریٹائرڈ ساکن مالا کنٹہ گوشہ محل کا 14 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010350225 ۔ 9290023353 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید جاوید حسینی چشتی ولد جناب سید چندا حسینی مرحوم جلال کونچہ شاہ گنج کا 13 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن صبح 10 بجے مسجد نامدار خاں میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490470567 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ بیگم زوجہ جناب محمد معز الدین مرحوم ساکن دبیر پورہ کالی مسجد کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے باعث منگل 14 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 15 جولائی بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر کالی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8978612350 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد شرف الدین ولد جناب شیخ مومن مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین عیدگاہ چمپا پیٹ احاطہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9396425778 ۔ 9247439359 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا مہدی حسن ابن مرزا خورشید حسن تبریزی کا آج صبح بعارضہ فالج دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا علی مرتضیٰ نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، بانی سیرت الزہرا کمیٹی حضرت مرزا ابوالحسن تبریزی کے پوتے تھے ۔۔
٭٭ جناب لائق علی خاں رشید چیف ایڈیٹر روزنامہ یشودیم ولد جناب محمد اکبر علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین منگل کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9000084314 پر ربط کریں۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر لیاقت علی خاں ولد صاحبزادہ نواب غلام مرتضیٰ خاں صاحب مرحوم تعلقہ صمصام الدولہ صمصام الملک ثانی کا بروز پیر شام 6-30 بجے اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 60 سال تھی ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق پھول باغ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885545018 ۔ 8555991268 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حاجی میر ساجد علی قادری چشتی متولی درگاہ حضرت سیدنا سدی بلال پاشاہ ؒ متصل انجن باولی فلک نما کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد فجر مسجد انجن باولی مدرسہ دینیہ محمدیہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کے فرزند میر طاہر علی نے امامت کی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6301460728 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عالم علی خاں ولد جناب فرید عالم خاں کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897848704 ۔ 9985097928 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم سیول انجینئر بن دلان (آر پی ڈی ) کا جدہ میں 12 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین جدہ ہی میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 00966-550884856 ۔ 6309872977 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب نعیم الدین سابق آر آئی او بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کا مختصر سی علالت کے بعد 10 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز فجر قبرستان عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ موصوف تقریبا دو دہائی تک محبوب نگر جونیر کالج بوائز میں لکچرر کیمسٹری اور تقریبا 7 سال تک نظام آباد جونیر کالج میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دے چکے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8096011936 ۔ 6281300599 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج مرزا احمد افضل بیگ موظف سینئیر اسسٹنٹ کیاشیر اسٹیٹ بینک آف انڈیا ولد جناب مرزا نذیر بیگ مرحوم ساکن صنم گلی دودھ باولی کا 13 جولائی کی رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان شرفی چمن سبزی منڈی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جولائی کو بعد عصر مسجد عشرت محل دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849063258 ۔ 6303415857 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محی الدین انور نقشبندی قادری ولد جناب محمد سبحان الدین مرحوم ساکن خلوت کا بعمر 72 سال پیر کی شب انتقال ہوگیا ۔ احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ میں تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ ان کے فرزند ثانی محمد ابوبکر محی الدین نے پڑھائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309677074 ۔ 9177480706 پر ربط کریں ۔۔
نیٹ اور ایمسیٹ آن لائن کراش کورس
حیدرآباد :۔ نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) 13 ستمبر کو رکھا گیا ہے اور ایمسیٹ کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ۔ اس کے کراش کورس کی آن لائن کلاسیس سے انٹر ایم پی سی ، بی پی سی طلبہ ایم اے حمید سے فون نمبر 9290201021 پر واٹس اپ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں ۔ نیٹ اور ایمسیٹ کے ماڈل پیپرس بھی مہیا کئے جائیں گے ۔۔